اداکارہ راکھی ساونت نے عمرہ کی سعا دت حا صل کر لی،ویڈیو وائرل

اداکارہ راکھی ساونت نے عمرہ کی سعا دت حا صل کر لی،ویڈیو وائرل
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

 راکھی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واحد علی خان نامی اکاؤنٹ سے خانہ کعبہ سے طواف کے دوران   راکھی کی  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی۔

ویڈیو میں راکھی کو سفید عبایا اور احرام پہنے  منہ بولے بھائی بھابھی کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور خانہ کعبہ کے پاس تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل  راکھی نے ایک  ویڈیو جاری کی تھی  جس میں  انہیں مسجد نبویﷺ کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا، راکھی کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔