ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اعلان

Shahbaz Sharif big statement
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: 24newshd
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے سیلاب سے متاثر لوگوں کی  مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا، بلوچستان کے لیے10 کروڑ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا،ایک ہفتے کےاندرمتاثرین میں38ارب روپیہ تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق سیلابی صورتحال پر مختلف علاقوں کا دورہ کرتےجعفرآباد میں   وزیراعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سیلاب سے تباہی پھیلی ہوئی ہے،سب سے زیادہ نقصان بلوچستان اور سندھ میں ہوا،سوات میں کئی ہوٹل دریا برد ہوگئے،سیکڑوں لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں،فصلیں مکمل تباہ ہو گئیں،بجلی کانظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے،یہ سیلاب2010 سے بھی بڑا ہے،صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں,میں نے اپنی زندگی میں ایسا سیلاب نہیں دیکھا،ہزاروں دیہات صفہ ہستی سے مٹ گئے،ایک ہفتے کےاندرمتاثرین میں38ارب روپیہ تقسیم کریں گے.

ترکی کے صدرطیب یردوان نے مجھ سے بات کی، خوشی ہے کہ آج ترکی سے سامان کے دو جہازکراچی پہنچنے والے ہیں ،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی ٹیلیفون پربات ہوئی،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ٹیلیفون پربات ہوئی،آج یو اے ای سے بھی سامان کے جہاز پہنچیں گے،دوست ممالک کے سربراہان مصیبت کی گھڑی میں ہمارے ساتھ ہیں،برطانیہ نے ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی امداد دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں,امدادی رقوم کی تقسیم بےنظیرانکم سپورٹ کےتحت کی جائیں گی.

متاثرہ علاقوں میں جانوروں کےلیے ویٹنری کیمپس بھی لگائے گئےہیں،ریسکیو سرگرمیوں سےحوالےسےآرمی چیف سےرابطےمیں ہوں،پاک فوج بڑھ چڑھ کرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے،باتوں،جھوٹ،الزامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے،آپ کب تک جھوٹ اور الزمات کا سہارا لیں گے.

صوبہ سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،سوات کالام سب علاقے بارشوں سے تباہ ہوگئے، سوات میں ہوٹلز آناًفاناً دریا برد ہوگئے،جعفر آباد میں ایکٹنگ گورنر بتا رہے تھے کہ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، زیادہ پانی زیر زمین چلا جائے وہ بھی ٹھیک نہیں ہے، زمین کے اندر زیادہ پانی جانے سے وہ خشک نہیں ہوتی،سب مل کر خدمت کریں.

خوشی ہےجس کیمپ میں گیا ہوں وہاں کھانا ملا،میں نے کہا ہے کہ اس علاقے کو جیسے بھی ہو بحال کریں،پانی مہیا کریں, وزیراعظم نے خرم دستگیر کو توانا پہلوان وزیرقرار دیا,توانا پہلوان خرم دستگیر سے بات کی ہے کہ وہ یہاں پہنچیں اور کام کریں.




M .SAJID .KHAN

Content Writer