شہزاد خان ابدالی:پنجاب میں اوپن مارکیٹ کے اندر سرکاری آٹے کی قلت سنگین صورت اختیار کرنے لگی ہے، جس کے باعث شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 910 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح شہری 15 کلو آٹے کا تھیلا 1450 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔
نجی کمپنیوں کے 5 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 770 سے 830 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عام صارفین کیلئے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی مسلسل بڑھتی قیمتوں اور قلت کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے، جبکہ حکومت سے فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔