عابد چودھری:لاہور کے علاقے چوہنگ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجے میں دو زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو ریکوری کے لیے سندر کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں کراس فائرنگ کے دوران زیرحراست دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عالم شیر اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی تیز کر دیا ہے۔