سٹی 42 : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جنوبی وزیرستان دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جس میں چھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات ہماری سکیورٹی فورسز اور بہادر عوام کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔