صحافی ارشد شریف کو ہراساں کرنے کا معاملہ، اصل حقائق سامنے آگئے

صحافی ارشد شریف
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صحافی ارشد شریف کو ہراساں کرنے کا معاملے پر  اصل حقائق سامنے آگئے۔

اینکر پرسن ارشد شریف نے الزام لگایا تھا کہ انہیں حکومتی اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے اور دھمکی دی جارہی ہے کہ آپ کو سبق سکھایا جائےگا۔ تاہم سوشل میڈیا پر جاری خبروں پر اب آفیشل سطح پر کھل کر وضاحت سامنے آگئی ہے۔

ایف آئی اے نے  اینکر پرسن ارشد شریف کو گرفتار یا ہراساں  کرنے کی خبروں اور الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میڈیا سمیت دیگر افراد سے گزارش ہے کہ بے بنیاد مہم کا حصہ نہ بنیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے وارننگ دی کہ وہ پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor