ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سرا کو بےدردی سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

Transgender murder at Nishtar accused arrest
کیپشن: Transgender murder at Nishtar accused arrest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نشتر کالونی کے علاقے میں سولہ ہزار روپےکےعوض دوست خواجہ سرا کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا ۔


 تفصیلات کےمطابق  نشتر کالونی تھانے کی حدودمیں خوجہ سرا کی جلی ہوئی لاش ملنےکا معمہ حل ہوگیا،ارسلان عرف چنوں کو قتل کرکے لاش جلانےوالے قاتل پولیس نے گرفتار کر لیا.ملزم بابر نے سولہ ہزار روپےقرض واپس نہ کرنےپرارسلان عرف چنوں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اورمقتول میں لاک ڈاؤن کے دوران دوستی ہوئی۔ملزم بابر نے فنگر پرنٹس ضائع کرنے کیلئےلاش جلائی ۔ ملزم بابر کے مطابق وقوعہ کے روز چنوں تلخ کلامی پر لڑائی ہوئی تھی ،لڑائی کے دوران ملزم بابر نےپہلےارسلان عرف چنوں پرتشدد کیا اور پھر گلا دبا کر مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔
  واضح رہے کہ نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاؤن میں کمرے سے خواجہ سرا ارسلان عرف چنوں کی جلی ہوئی لاش ملی  تھی۔خواجہ سرا چنوں تقریبات میں رقص کر کے گزر بسر کرتا تھا۔خواجہ سرا ارسلان کی لاش جس کمرے سے ملی اس کے تینوں دروازے بندتھے۔ورثا کے مطابق چنوں کی گردن پررسی کے نشان بھی دیکھے گئے تھے