لاہور کا تاریخی ایئرپورٹ بند کردیا گیا

airport file photo
کیپشن: airport file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: لاہور کا 103 سالہ قدیمی والٹن ایئرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کردیا گیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے والٹن ایئرپورٹ اینڈ فلائنگ کلب بند کرنے کا نوٹیفکیشن کے بعد انتظامیہ سے خالی کروالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق والٹن ایئرپورٹ کی جگہ پر حکومت بزنس بنانے جارہی ہے، جس کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایئرپورٹ اور فلائنگ کلب کو بند کردیا گیا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے والٹن ایئرپورٹ اور فلائنگ کلب خالی کردیا اور اب والٹن ایئرپورٹ کی جگہ کو بزنس حب میں تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے والٹن ایئرپورٹ کا شمار ایشیاء کے قدیم ترین ائیرپورٹس میں ہوتا ہے، جنگ عظیم دوئم میں والٹن ایئرپورٹ ائیربیس کے طورپر بھی استعمال ہواتھا۔ 1962 تک والٹن ایئرپورٹ لاہور کا پہلا سویلین ائیرپورٹ تھا جب کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح بھی والٹن ایئرپورٹ استعمال کیا کرتے تھے۔

والٹن ایئرپورٹ ایک سو تین سالہ پرانا اور تاریخی ایئرپورٹ تھا۔ لاہور کا والٹن ایئرپورٹ پاکستان نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کی ہوا بازی کی تاریخ میں بھی تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔ ماضی میں یہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا مرکزی ایئرپورٹ تھا تاہم لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے بعد 1961 میں والٹن ایئرپورٹ کو جنرل ایوی ایشن کے لیے معین ہوائی اڈے میں تبدیل کر دیا گیا۔