ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کو شکست دینے والا پہلا ملک

کورونا کو شکست دینے والا پہلا ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں اور نیوزی لینڈ وباء کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔


نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔

اٹلی میں بھی وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، اطالوی حکومت نے چار مئی سے لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ چین میں بھی حالات بہتر ہوگئے، شنگھائی اور بیجنگ میں اسکول کھول دئیے گئے۔


 

ادھر اسپین میں کورونا کے باعث آج مزید 331 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ رہی ہے۔دوسری جانب یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد کے لیے 544 ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا سے قیامت خیز صورتحال، ہلاکتیں 2 لاکھ 10ہزار سے زائد، متاثرین 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ امریکا میں ایک روز میں مزید ایک ہزار 384 افراد ہلاک ہو گئے، ملک میں اموات کی تعداد 56 ہزار797 ہو گئی۔امریکا میں 10 لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکےہیں۔ نیو یارک کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں وائرس سے متاثرہ روزانہ 1000 نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے چین کے کورونا وائرس کے خلاف ابتدائی ردِعمل پر انتہائی سنجیدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer