نئے فیچرز اور تبدیلیوں کے بعد واٹس ایپ خود کو مکمل تبدیل کرنے کیلئے تیار

 نئے فیچرز اور تبدیلیوں کے بعد واٹس ایپ خود کو مکمل تبدیل کرنے کیلئے تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے یوزر انٹرفیس میں نئے فیچرز اور تبدیلیوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ان نئے فیچرز اور تبدیلیوں کے بعد واٹس ایپ یوزر انٹرفیس مکمل طور پر تبدیل محسوس ہونے لگے گا۔Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کو زیادہ جدید انداز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔نئے یوزر انٹرفیس میں نئے آئیکونز کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ لائٹ اور ڈارک موڈز کے لیے ایک نمایاں گرین کلر تھیم کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

اسی طرح چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹایا جا رہا ہے جو اب تک اس ایپ کا امتیازی رنگ سمجھا جاتا تھا۔ واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹرفیس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔چونکہ ابھی نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer