پنجاب میں "لہور لہور ہے"کے عنوان سے مختلف سرگرمیاں کروانے کا اعلان

 پنجاب میں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کا کہنا ہے پنجاب میں27 اکتوبر سے 12 نومبر تک "لہور لہور ہے"کے عنوان سے مختلف سرگرمیاں منعقد کرائی جائیں گی۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت فنون لطیفہ کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کے مختلف رنگوں کو نمایاں کرے گا۔
 ثقافتی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عامر میر نے کہا محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام کلاسیکل، فوک اور پاپ میوزک ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ پنجابی اور اردو سمیت مختلف مقامی زبانوں میں مشاعروں کا اہتمام کیا جائے گا۔ میلے میں مختلف موضوعات پر مصوری کی نمائش کے علاوہ روایتی رقص پرفارمنگ آرٹ کی نمائندگی کریں گے۔

کلچرل فیسٹیول میں بچوں کی دلچسپی کے لیے پپٹ شوز اور نوجوانوں کے لیے تھیٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا پلاک مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے مابین ڈرامہ سازی کے مقابلے منعقد کرائے گا۔ الحمرا آرٹس کونسل میں کمرشل تھیٹرز کے مابین مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر علی نواز ملک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل، ڈائریکٹر جنرل پلاک سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔