لیگی ایم پی اے کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں

 لیگی ایم پی اے کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے دفتر پہنچ گئے، ن لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
جلیل احمد شرقپوری نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعجاز چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پرن لیگی ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کے رکن پارلیمنٹ مفرور نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، نواز شریف کی تقریر بھارت اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ اشتہاری مجرم کے بیان کو ملک کے غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا جس کے بعد ن لیگ کی طرف سے لیگی ایم پی اے کی رکنیت معطل کر دی گئی۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

سابق وزیراعظم کی طرف سے اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر کرنے پر جلیل شرقپوری نے میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالیہ اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے، مجھ سمیت محب الوطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد ایسے منفی موقف سے اعلان برات کرتی ہے ،افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر سرحدوں پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے پر تیار ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer