قومی ٹی 20 کپ، کھلاڑیوں کے شائقین کیلئے پیغامات

قومی ٹی 20 کپ، کھلاڑیوں کے شائقین کیلئے پیغامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (شہباز علی) بند دروازوں میں کھیلے جانے والے قومی ٹی 20 کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغامات جاری کردئیے۔

 بابر اعظم، سرفراز احمد اور حیدر علی  نے مداحوں سے گھر سے بیٹھ کر سپورٹ کرنے کی اپیل کردی، 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والا قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور حیدر کا کہنا ہے کہ اس سنسنی خیز ایونٹ میں شائقین کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، شائقین اسٹیڈیم میں نہیں تو کیا ہمارے دِلوں میں تو موجود ہوں گے۔

 حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ اپنے شور سے فاسٹ باؤلر کا جوش بڑھاتے تھے۔سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہمارے ٹورنامنٹ کو بھی اسپورٹ کریں۔

 شان مسعود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سٹیڈیم میں نہیں آسکتے مگر اپنے گھروں سے سپورٹ کرسکتے ہیں۔

سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ پاکستان کا ایک اہم ٹورنامنٹ اور بند دروازوں کے باعث اس مرتبہ شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ بند ہوگا تاہم وہ اپنے تمام فینز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے گھروں میں ٹی وی اسکرین کے سامنے  بیٹھیں اور پی ٹی وی سپورٹس پر اپنے فیورٹ کرکٹرز کو کھیلتا دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر اپنی نئی نسل سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ہمارے ٹورنامنٹ کو بھی اسپورٹ کریں، 2 مرحلوں میں ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer