ویب ڈیسک:ساندہ پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈکارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو گرفتار۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ریکارڈ یافتہ آصف عرف آصو لسٹڈ منشیات فروش اور پولیس کو مطلوب تھا،ملزم آصف خفیہ اطلاع پر الیاس گاڑی والی گلی سے گرفتار ہوا۔
ملزم ساندہ کے علاقہ میں آئس فروخت کرتا تھا، ملزم آصف سے 1 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔