( سٹی 42 ) ہربنس پورہ میں پولیس اہلکار کو چیلنج کرنیوالا ون ویلر دھرلیا گیا، ملزم مصطفی نے پولیس اہلکار کو چیلنج کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو چیلنج کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا، ملزم ویڈیو بنواتے ہوئے پولیس اہلکار کے سامنے ون ویلنگ کرتا رہا، ڈولفن ٹیموں نے فتح گڑھ کے رہائشی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ ملزم کی موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔