فاران یامین: تھانہ چوہنگ کی حدود میں سی سی ڈی ٹیم کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم قیصر کو سی سی ڈی ٹیم لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اچانک حملہ کر دیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم قیصر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم قیصر 3 درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔