ایمن سلیم کس اداکارہ کو پسند کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

actress Aimen Saleem like
کیپشن: Aimen Saleem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ عائزہ خان کے پیشہ ورانہ انداز کی مداح ہوگئی ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ سیٹس پر بہت منظم نظر آتی ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کیا کرنا ہے،میں نے عائزہ سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ عائزہ ایک بہت منظم اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی سیٹ پر پہنچتی ہیں، انہیں معلوم ہوتا تھا کہ وہ کیا پہننے والی ہیں، کون سے زیورات کس لباس کے ساتھ اچھے لگیں گے۔

اب ماشااللہ وہ ایک اور پراجیکٹ کر رہی ہیں اور اسے کرنے کے لیے ان کا طریقہ بالکل مختلف ہے، ان کےلیے عائزہ خان مثال ہیں، جن سے وہ سیکھ رہی ہیں کہ انڈسٹری میں آ گے کیسے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے چپکے چپکے سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔