لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

Gen Nigar
کیپشن: Gen Nigar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک پروقار تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔

 پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں، آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی جنگ اور امن کے دوران صحت عامہ کے لیے خدمات اور اعلیٰ معیار کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کیلئے میڈیکل سائنس میں ترقی کیساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہے،ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن واریئرز رہے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان کے لوگوں کی حفاظت اور فلاح کیلئے مثالی عزم کیساتھ خدمات سرانجام دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer