نواز شریف کے ایک اور میگا پراجیکٹ کا آڈٹ شروع

نواز شریف کے ایک اور میگا پراجیکٹ کا آڈٹ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ایک اور میگا پراجیکٹ کا آڈٹ شروع، وفاقی حکومت نے پنجاب سے 6 ارب سے زائد رقم کے منصوبے کا ریکارڈ مانگ لیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 10 اکتوبر 2016ء کو شروع کیے گئے منصوبے میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان کے ڈویژنل کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب سے نواز شریف کے 6 ارب 25 کروڑ91 لاکھ روپے کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم کے سسٹین ایبل اچیومنٹ گول میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی ہے، جس پر اب پھر سے وفاقی حکومت نے 3 کروڑ سے زائد رقم کی 12 سکیموں کی تمام مالی تفصیلات طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور،ملتان ،خانیوال اورسرگودھا میں گیس، بجلی اور میونسپل کی سکیموں میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے

Sughra Afzal

Content Writer