سپیرئر یونیورسٹی کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

سپیرئر یونیورسٹی کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں تعلیم کےخواہشمند طلبا کو تعلیمی میدان میں آگاہی اور آگے بڑھنے کےمواقع فراہم کرنے کے لیےسپیرئر یونیورسٹی کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

  بین الاقوامی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کےخواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سپیرئر یونیورسٹی کی جانب سے انٹرنیشنل ایجوکیشن فیئر میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کو پاکستان میں متعارف کرایا گیا۔ پاکستانی طلبہ کو آن دی سپاٹ ایڈمیشن اور سکالر شپ سے متعلق بریفنگ دی گئی، بین الاقوامی تعلیمی میلے کا افتتاح ترجمان امریکی قونصلیٹ جنرل الیزبتھ لی نے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹرسپیرئر یونیورسٹی سمیرا رحمان بھی موجود تھیں۔ طلبا کا کہنا تھا کہ دنیا گلوبلائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔ سپیرئر کو پہلی بار سپلٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تعلیمی ادروں کی جانب سے بچوں کو بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے حصول کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا احسن اقدام ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer