علی ساہی:موجودہ سکیورٹی صورتحال،پنجاب پولیس کےانٹیلی جنس بیسڈسرچ آپریشنز، رواں سال صوبہ بھرمیں58ہزار681کومبنگ آپریشنزکیےگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 19لاکھ72ہزارسےزائدمشتبہ افرادکی چیکنگ،9612مشکوک افرادزیرحراست لیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث51ہزار268اشتہاری گرفتار کیا گیا۔
21ہزار424عدالتی مفرور،12ہزار507عادی مجرمان بھی گرفتار،جرائم پیشہ افرادسے209رائفلز،1499پستول،168بندوقیں،گولیاں برآمد، جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی میں278مجرمان ہلاک،404زخمی،375گرفتار کئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجرمان سےمقابلےمیں10پولیس جوان شہید،56زخمی ہوئے،سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرمان کیخلاف آپریشنزمیں تیزی لائی جائے،دہشتگردوں،جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئےپنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔