پنجاب حکومت نےسات اسسٹنٹ کمشنروں کو او ایس ڈی بنادیا،23 اسسٹنٹ کمشنروں کےتبادلے

Punjab Transfers and Postings of the assistant commissioners, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کی نگراں حکومت نے سات اسسٹنٹ کمشنروں کو او ایس ڈی بنا دیا جبکہ کئی افسروں کو اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹوں پر ٹرانسفر اور تعینات کر دیا۔  جھنگ کے اے سی زوہیب احمد انجم کی دو ماہ کی چھٹی بھی منظور کر لی گئی۔ پنجاب حکومت نے کئی دوسری پوسٹوں پر بھی تقرر اور تبادلے کئے ہیں جن کا نوٹیفیکیشن ایس اینڈ جی اے ڈی نے ہفتہ کےروز جاری کیا۔

ہفتہ کے روز لاہور میں جاری ہونےوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق  سجاد محمود بابر کو اے سی وہاڑی لگا دیا گیا, مدثر عارف کو اے سی تلہ گنگ لگا دیا گیا, محمد حیدر کو اے سی بھکر سے او ایس ڈی بنا دیا گیا.


سید تمثیل عباس نقوی کو اے سی بھکر تعینات کردیا گیا,عبدالحنان خان کو اے سے کمالیہ لگا دیا گیا, احمد نوید سوہری کو اے سی خانیوال لگا دیا گیا, محمد زاہد اقبال کو اے سی کوٹ چھٹہ لگا دیا گیا,محمد عابد شبیر کو اے سی کلور کوٹ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

ذوالفقار علی کو اے سی کلور کوٹ تعینات کردیا گیا, غلام مرتضیٰ کو اے سی عیسیٰ خیل تعینات کر دیا گیا, ماجد بن احمد کو اے سی چنیوٹ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا,

اشفاق احمد کو اے سی چنیوٹ لگا دیا گیا. اشفاق رسول کو اے سی قائد آباد سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ محمد اویس سرور کو اے سی قائد آباد لگا دیا گیا, رانا امجد محمود کو اے سی پتوکی لگا دیا گیا. مبارک علی رضا کو اے سی لیہ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

حارث حمید خان کو اے سی لیہ لگا دیا گیا,مجاہد عباس کو اے سی بہاولپور صدر لگا دیا گیا, احمد سلیم کو اے سی حاصل پور لگا دیا گیا.محمد عثمان امین کو اے سی ہارون آباد سے او ایس ڈی بنا دیا گیا.
عامر محمود کو اے سی ہارون آباد لگا دیا گیا, صمد علی کو اے سی جھنگ لگا دیا گیا, محمدشکیب سرور اے سی لیاقت پور لگا دیا گیا,فرحان مجتبیٰ کو اے سی راجن پور سے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ عنزیٰ عباسی کو اے سی دینہ تعینات کردیا گیا ہے۔