فیصل آباد میں دو ڈاکو پولیس انکاونٹر میں مارے گئے

Faisal Abad, Two robbers died in Police Encounter, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں  چین و؍ن روڈپر مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک،تیسر ے کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کےروز تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ چن ون روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دوڈاکو ہلاک ہوگئے۔کار سوارڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مارکرکے فرارہونے کی کوشش کی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ڈاکوؤں سے سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو کار سوار ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت افضال اور شہزاد جبکہ گرفتار ڈاکو کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ ڈاکو وارداتوں کے ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب نکلے۔دوسری جانب ڈاکوؤں کے ورثاء نے چین ون روڈ اور پھر ضلع کونسل بلاک کرکے احتجاج کیا،مظاہرین نےپولیس پرجعلی مقابلے کا الزام لگایا۔

ایس پی مدینہ ڈویژن حافظ کامران کے مطابق تینوں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی ،جوابی فائرنگ میں دو مارے گئے۔سی سی پی او فیصل آبادنے لواحقین کو پولیس مقابلہ کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی کروائی ۔جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔