ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار:موبائل فون کی فروخت یا تبدیلی سے پہلے یہ کام لازمی کر لیں  

mobile phone
کیپشن: mobile phone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  )موبائل فون کی خریددوفروخت یا سم و میموری کارڈ کی تبدیلی کے دوران کچھ ضروری اقدامات  انتہائی ناگزیر ہوتے ہیں  تاکہ ڈیٹا اور ذاتی معلومات کو محفوظ بنایا جاسکے لیکن اکثر صارفین لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور پھر نقصان اٹھاتے ہیں۔

سبھی جانتے ہیں ذاتی اکاؤنٹس میں بہت سارا ڈیٹا ہوتا ہے، لہذا موبائل فون کی تبدیلی سے قبل تمام اکاؤنٹس کو لازمی لاگ آؤٹ کریں، جو شناخت کرنے والی تمام معلومات کو حذف کردیتا ہے۔فون میں موجود تمام کارڈز کو نکال لیں اور اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ تمام ڈیٹا سم اور میموری کارڈ میں کاپی ہوچکا ہے تاکہ آپ کا کسی بھی قسم کا ڈیٹا موبائل خریدنے والے شخص کے پاس نہ جائے۔

صرف  لاگ آؤٹ کرنا کافی نہیں بلکہ اضافی تحفظ کے لیے آپ کو اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے چاہیں، جو آپ نے اپنے اسمارٹ فون پر محفوظ کر رکھے تھے۔موبائل فون تبدیل کرنے سے قبل اپنے فوٹو، فائلز اور دیگر ڈیٹا کو بچانے کےلیے اس کا بیک اپ ضرور بنائیں۔