ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی ویز اور موٹروے کے اطراف میں کمرشل پراپرٹی مالکان کیلئے بری خبر

Property
کیپشن: Property
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے) ہائی ویز اور موٹروے کے اطراف میں کمرشل پراپرٹی مالکان ہو جائیں تیار، پنجاب حکومت نئے مالی سال میں ہائی وے کے اطراف 7 ارب روپے کا پراپرٹی ٹیکس وصول کرے گی۔

پنجاب حکومت نے ہائی وے کے اطراف پراپرٹی مالکان سے ٹیکس وصولی کی تجویز پر اصولی منظوری دیدی، نئے مالی سال کے فنانس بل میں ہائی وے کے اطراف کمرشل پراپرٹی ٹیکس کو شامل کیا جائے گا، نئے مالی سال میں فی کنال 5 ہزار سے 8 ہزار روپے سالانہ ٹیکس وصولی ہوگی، رواں سال پنجاب حکومت نے ہائی ویز اور موٹروے کے اطراف آنے والی پراپرٹی کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا تھا، ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے بعد محکمہ ایکسائز پنجاب نے باقاعدہ سروے بھی کیا۔ 

سروے مکمل ہونے کے بعد اب آئندہ نئے مالی سال سے ٹیکس وصولی کا آغاز ہوگا، ہائی ویز اور موٹروے کے اطراف پراپرٹی پر مجموعی طور 7 ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنے کا ہدف ہوگا جسے آئندہ فنانس بل میں شامل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer