آج سے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل

 آج سے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے آج سے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ۔ہفتے میں چار دن مارکیٹیں بازار کھلے رہیں تین دن لاک ڈاؤن رہے گا، نوٹیفیکشن کل جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجاب حکومت نے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار کا شیڈول دوبارہ تیار کرلیا، ہفتے میں چار دن پیر منگل بدھ جمعرات مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے جبکہ جمعہ ،ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن رہے گا- بیکری دس بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی، اشیائے خورونوش کی دکانیں ہفتے میں سات دن صبح نو سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، میڈیکل سٹور ہفتے میں سات دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، اوقات کار کا نوٹیفیکںشن کل جاری ہوگا۔

دوسری جانب کورونا کے وارجاری ہیں، لاہورمیں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، شہرکے پرائیویٹ اورسرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 506 مریض زیرعلاج ہیں، 96 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل جبکہ32 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاو بدستورجاری ہے، ہرگزرتے دن کےساتھ نئےکیسز میں اضافےکےعلاوہ اب ہسپتالوں میں سیریس مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے327 مریض سرکاری اور 179 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں 28 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جن میں سے20کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے، پرائیویٹ ہسپتالوں میں 68 مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 12 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

واضح رہے کہ 74 روز کے دوران شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer