ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پاپولیشن پالیسی 2024 پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

پنجاب پاپولیشن پالیسی 2024 پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب پاپولیشن پالیسی 2024 پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

پنجاب حکومت کا یو این ایف پی اے کے ساتھ بڑا معاہدہ منظور ہوگیا۔محکمہ بہبود ابادی  کے مطابق آبادی، صحت اور سماجی ترقی کے لیے اہم پیش رفت ہوگی ۔تولیدی صحت اور صنفی مساوات کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔

کم عمری کی شادیوں اور صنفی تشدد کے خاتمے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔پیدائش، اموات اور شادیوں کی رجسٹریشن نظام بہتر ہوگا۔

صوبے میں نالج حب کے قیام اور معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے تعاون مزید مضبوط ہوگا۔