عمران یونس: چین نے باصلاحیت پاکستانی پیشہ ور گریجویٹس کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے.
ذرائع کے مطابق باصلاحیت افراد کی خدمات حاصل کرنے کے لیے چین نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی مدد طلب کر لی ہے۔
چائنیز سرکاری ادارے سی آئی آئی سی ٹیکنالوجی گروپ کی چیئرمین نے HEC سے ملاقات کی اور باصلاحیت پاکستانی پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی۔
تفصیلات کے مطابق ان افراد کو مزید ہنر سیکھنے اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ چین، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔ملازمت کے مواقع مختلف شعبوں میں فراہم کیے جائیں گے جن میں اے آئی، آئی ٹی، کنسٹرکشن، ہائی ٹیک، لا گریجویٹس اور دیگر شامل ہیں۔