ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالاکنڈ اور پشاور؛ دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی

مالاکنڈ اور پشاور؛ دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ 

 ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کے جاری علامیے کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آتشزدگی مواد،پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی کاحکم جاری کردیا گیا ہے۔ 

علامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ پر بھی پابندی ہوگی۔

پشاور میں دفعہ 144 نافذ!
ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اور ہیوی سائلنسر بائیکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،دریاؤں، ڈیمز میں بغیر لائف جیکٹ تیرنا ممنوع کردیا گیا ،کشتیوں اور جھولوں پر گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ،
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 PPC کے تحت کارروائی ہوگی