ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

75 ٹریفک وارڈنز کی سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی

 75 ٹریفک وارڈنز کی سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  پنجاب پولیس میں افسروں اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل جاری ہے 75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دےدی گئی
ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پروموشن بورڈ اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نےاجلاس میں شرکت کی،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا بھی اجلاس میں موجود تھے
سینئر وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے44وارڈنزشامل ہیں ،فیصل آباد 9، راولپنڈی 4، گوجرانوالہ 8،ملتان کے 10 ٹریفک وارڈن شامل ہیں 
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عہدے پر ترقی کیلئے136 سے زائد افسران کے کیسز زیر غورآئے، میرٹ پر پورا اترنے والے75وارڈنز کو عہدے پر ترقی دی گئی،آئی جی پنجاب نے  ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی 
 آئی جی پنجاب نے کہا  ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے ایمبسیڈرہے،سینئر وارڈنز ذمہ داریاں فرض شناسی سے ادا کریں،