سٹی42: پاکستان نے یوکرین روس جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے گی۔
روس اور یوکرین کی جنگ بندی پر ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیز فائر خوش آئند ہے۔ فارن آفس میں ویکلی بریفنگ کے دوران پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ سیز فائر مستقل ہو جائے گا۔ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم نے ہمیشہ بات چیت کو فوقیت دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صادق خان کے دورے میں تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ یہ ایک جاری اور مسلسل پراسس ہے۔ صادق خان کے دورے میں افغانستان کے ساتھ جعفر ایکسپریس والا معاملہ اٹھایا گیا۔ دورے میں طوربارڈر پر تعمیرات سمیت تمام معاملات اٹھائے گئے۔ صادق خان کا دورۂ افغانستان ایک اعلیٰ سطح دورہ تھا۔