سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے.
وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی .
شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے میں تین پاکستانی شہید ہو گئے، 4 پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ 17 سویلین بھی زخمی ہوگئے۔