ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کی دھمکیاں، سلمان نے بالآخر  خاموشی توڑ دی

قتل کی دھمکیاں، سلمان نے بالآخر  خاموشی توڑ دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان اداکارسلمان خان نے بالآخر قتل کی دھمکیوں پر خاموشی توڑ دی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر" کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں وہ رشمیکا مندنا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

 گزشتہ روزفلم کی تشہیر کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،جہاں سلمان خان نے مختلف امور پر بات چیت کی،اس دوران صحافی نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بارے میں پوچھاتوانہوں نے کہا کہ اللّٰہ اور بھگوان ہے ناں، وہی سب سنبھال لیں گے، جتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے۔

 واضح رہے کہ فلمساز اے آر مروگادوس کی یہ فلم 30 مارچ 2025ء کوسنیما گھروں میں ریلیزہورہی ہے۔