عثمان خادم :ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نےکل کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار کل صبح 9 بجے نیب کھلی کچہری لگائیں گے۔
ڈی جی نیب لاہور کا کہناتھا کہ عوامی مسائل اورشکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں،عام شہریوں کے مسائل نیب کی اولین ترجیح ہیں۔
ڈی جی نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ نیب لاہور میں ہر ماہ کے آخری جمعہ کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔