شملہ پہاڑی پر لاہور پریس کلب کی قوالی نائٹ، سجاد طافو اور امتیاز علی خان سنتو  کی وجد آفریں پرفارمنس

Sajjad Tafoo, Imtiaz Ali Khan Santu, Lahore Press Club, Qawali night at Lahore press Club, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:  لاہور پریس کلب میں ماہ رمضان کی مناسبت سے قوالی نائٹ وجد کی رات کا اہتمام کیاگیا ۔صحافیوں اور ان کے فیملی ممبرز نے شرکت کی۔

 "شملہ پہاڑی" پر ہونے والی قوالی نائٹ میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے  کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ سازندوں نے ڈھول کلارنٹ پر کلام سنا کر قوالی نائٹ کا آغاز کیا جس کے بعد نامور گٹارسٹ سجاد طافو نے گٹار پر مقبول کلام کی دھن پیش کی ۔جس کے بعد امتیاز علی خان سنتو نے اپنے ہمنواؤں کے ہمراہ پرفارم کیا ۔قوال پارٹی نے بھی مقبول کلام اور حمد و نعت پیش کرکے خوب سماں باندھا.