سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری

سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 2014 اور 2015 میں بھرتی ہونے والے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی،  پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے توسیع کا خیر مقدم کیا گیا۔
پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا 2014 میں بھرتی ہونے والے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اس سے قبل بھی ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔ آئندہ ماہ سینکڑوں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کا کنٹریکٹ ختم ہونے سے تنخواہیں بند ہو جانا تھیں۔رانا لیاقت علی نے بتایا کہ پنجاب بھر کے 11000سے زائد سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کا معاملہ زیر التواء ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer