فخر امام: ساندہ کے رہائشی پر سسرالیوں کا تشدد، زین نامی متاثرہ شہری شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا.
متاثرہ شہری زین منیر کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ چند روز قبل جب وہ گھر گیا تو اس کے سسرال والوں نے سابقہ رنجش پر تشدد کا نشانا بنایا. ایف آئی آر کے مطابق واصف نامی شخص نے تشدد کے ساتھ پسٹل کے بٹ بھی مارے اور ہوائی فائرنگ کی، جس سے زین شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال متنقل کر دیا.
بعد ازاں اطلاع کرنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری زین کی مدعیت میں درج کر لیا. متاثرہ شہری نے ملزمان کی گرفتاری اور سزا دینا کا مطالبہ کیا ہے.