ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں روپے مالیت کے 238 موبائل فونز برآمد، اصل مالکان کے حوالے

لاکھوں روپے مالیت کے 238 موبائل فونز برآمد، اصل مالکان کے حوالے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 238 موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر میں موبائل فونز کی واپسی کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں برآمد شدہ موبائل فونز ان کے مالکان میں تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد شدہ موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ تنزیل الرحمان اور انچارج سبزہ زار خالد فاروق نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران موبائل فونز برآمد کیے۔

ایس ایس پی کے مطابق شہریوں کے یہ موبائل فونز وارداتوں کے دوران چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال اب تک کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کر کے شہریوں کو واپس کیے جا چکے ہیں، اور یہ اقدامات عوامی خدمت کے عزم کا عملی ثبوت ہیں۔

موبائل فونز کی واپسی پر درخواست گزار شہریوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔