ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاپنگ کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار

شاپنگ کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:شاپنگ کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین پرمشتمل گروہ ساتھی سمیت گرفتار  کر لیا گیا۔

گلبرگ پولیس نے کارروائی کر کے خواتین پر مشتمل گروہ کو گرفتار کیا،دونوں خواتین ملزمان شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹس و دوکانوں پر جاتی تھیں،ایک ملزمہ دیگر خواتین کو باتوں میں لگاتی ،دوسری ملزمہ موبائل، پرس چرا لیتی تھی۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن ایس پی اخلاق اللہ تارڑ  کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمہ شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی، موبائلز چراتی تھی، ملزمان سے 40 چوری شدہ موبائلز، متعدد لیڈیز پرس اور پستول برآمد کر لی گئی۔

 اُنہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نشاندہی سے بچنے کیلئے ہنڈا سوک گاڑی کا استعمال کرتے تھے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی،دوران تفتیش ملزمان کا متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف  کیا۔

 ترجمان پولیس  کے مطابق ملزمان میں ندیم، سلمہ بی بی اور عشاء رانی شامل ہیں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔