علی ساہی:شہرمیں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ای ٹی اوزون 4 ناظم اسد کی سربراہی میں مال روڈ ،نقی مارکیٹ میں کارروائی کی گئی،پینورام سنٹرسمیت مختلف علاقوں میں بڑےپیمانےپرڈیفالٹرپراپرٹیزسر بمہرکردی گئیں۔
ای ٹی اوناظم اسد کے مطابق پراپرٹی مالکان کےذمے70لاکھ سےزائدبقایا جات تھے،باربارنوٹسزکےباوجودٹیکس جمع نہ کروانےپرکمرشل پراپرٹیزسربمہرکی گئیں۔
پوش ایریازمیں ڈائریکٹرریجن اے مشتاق فریدی نے آپریشن کی خود نگرانی کی،2کروڑسےزائدکی نادہندہ43پراپرٹیزسربمہرکی گئیں۔
مشتاق فریدی کے مطابق گزشتہ روزڈیفالٹرسے1کروڑسےزائدکی وصولی کی گئی،30جون تک ڈیفالٹرزکےخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہےگا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App