فاران یامین:سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ،پولیس یونیفارم میں تصاویر بنانے کا واقعہ، پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا ملزم عدنان علی گرفتار.
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا, دوسری کارروائی میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم عبدالرحمان بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی ویڈیو سامنے آنے پر فورا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے۔