ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں باراتیوں کو ویڈیوز بنانا مہنگا پڑگیا، دلہے کی ٹانگیں توڑ دیں

شادی کی تقریب میں باراتیوں کو ویڈیوز بنانا مہنگا پڑگیا، دلہے کی ٹانگیں توڑ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ضلع حافظ آباد کے گاؤں بھنسیکا میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب باراتیوں کی جانب سے موبائل فون سے ویڈیوز بنانے پر لڑکی والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کا بڑا بھائی شادی پر پہلے ہی رضامند نہیں تھا، اور اس نے بار بار باراتیوں کو ویڈیو بنانے سے روکا، لیکن اس کے باوجود باراتی باز نہ آئے جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دلہا بھی شامل ہے۔ دلہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں اور اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔