سٹی42: شدید گرمی میں بھی ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 6 نئے کیسز رپورٹ۔
ڈینگی کے وار گرمی میں بھی جاری ، پچھلے دنوں کے مقابلے میں ڈینگی کے کیسس میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی نے 6 افراد کو اپنا نشانہ بنایا جبکہ ڈینگی بخار کی شدت نے 5 افراد کو سرگنگارام ہسپتال اور 1 کو میو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں بھی ڈینگی کے مزید 3 کیسس کی تصدیق کی گئی ہے۔
رواں سال سے اب تک شہر میں ڈینگی کے 65 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔