9مئی واقعہ میں گاڑیاں جلانے کاالزام ،ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ سمیت 16 ملزم ڈسچارج

Judicial Majestrate discharges 16 accused in May9 sabotage case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: 9مئی واقعہ میں گاڑیاں جلانے کاالزام ،ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ سمیت 16 ملزم ڈسچارج، جوڈیشل مجسٹریٹ فراز تبسم نے ملزموں کی شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ وقوعہ 2 ماہ پرانا ہے، درجنوں ملزم اسی کیس میں پہلے بھی گرفتار کئے جا چکے، تھانہ سرور روڈ پولیس کی ملزموں کی شناخت پریڈ کی استدعا بلاجواز ہے۔

ملزم ظفر اقبال منگن اور دیگر ملزموں کے وکلاء کا موقف تھا کہ ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ عمران خان کی مخلتف مقدمات میں وکالت کرتے رہےہیں۔ ظفر اقبال منگن اور دیگر ملزموں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کر کے مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔
پراسکیوشن کی جانب سے ملزموں کی شناخت پریڈ کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔