جنوبی کوریا کے سفیر سو سینگپیپو کا ٹرانسفر ہوگیا 

South Korea Ambassador to Islamabad transferred, Ciy42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک: اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے سفیر سو سینگپیپو کا ٹرانسفر ہوگیا۔ اسلام آباد کوریا سفارتخانہ کی جانب سے مخصوص صحافیوں اور اہم شخصیات کو فیرویل دیا گیا۔ 

 اسلام آباد کورین سفیر سو سینگپیپو کی 24 نیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ  پاکستان میں رہ کر گھر جیسا ماحول ملا۔  پاکستان دنیا کے خوبصورت نظاروں سے مالا مال ہے۔ 

 پاکستان بہترین نوجوان آبادی کا ملک ہے۔ پاکستان میں ہر مسلے سے نکلنے کی طاقت موجود ہے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جلد ہی مشکلات سے نکل کر ترقی کی رہ پر گامزن ہوگا۔