ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔پاکستان پہلا
GET YOUR CALENDARS READY! ????️????
— ICC (@ICC) June 27, 2023
The ICC Men's @cricketworldcup 2023 schedule is out now ⬇️#CWC23https://t.co/j62Erj3d2c
میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔
آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان بھارت کے 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچز کھیلے گا۔
6 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 1
12 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 2
15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا
20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان
27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا
31 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش
4 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
12 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
خیال رہے کہ ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ پہلے ہی شروع ہوچکا ہے، تین ہفتوں پر مشتمل یہ اہم ٹورنامنٹ فیصلہ کرے گا کہ کون سی ٹیمیں اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گی، اس ٹورنامنٹ کے لیے ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔ گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔