پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر اور جہاز کے اخراجات بڑھ گئے

Punjab Govt helicopter expenses
کیپشن: Punjab Govt helicopter expenses
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر اور جہاز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ۔

ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت کی نسبت ہیلی کاپٹر اور جہاز کے سالانہ اخراجات میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا، ہیلی کاپٹر اور جہاز کے ایک سال کے سالانہ اخراجات پر 21 کروڑ 48 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے، ہیلی کاپٹر کے سالانہ اخراجات کے لیے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے جبکہ ائیر کرافٹ کے لیے 8 کروڑ98 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ۔

واضح رہےکہ ہیلی کاپٹر اور ائیر کرافٹ کے اخراجات میں سابق دور حکومت کی نسبت 5 کروڑ 46 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات کا تخمینہ ہے۔