ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور کی مزید دو نشستوں کے  نتائج،ایک سیٹ پی پی پی دوسری ن لیگ لے اڑی

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور کی مزید دو نشستوں کے  نتائج،ایک سیٹ پی پی پی دوسری ن لیگ لے اڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں میرپور کی مزید دو نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔، ایک سیٹ پی پی پی دوسری ن لیگ نے جیت لی۔

ایل اے-3 میرپور (سٹی)
161 میں سے 161 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری یاسر سلطان 11,676 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے 1,844 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری محمد سعید 9,832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے-4 میرپور (کھڑی)
162 میں سے 162 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری رخسار احمد 20,172 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

انہوں نے 6,307 ووٹوں کی برتری سے میدان مارا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صہیب ارشد 13,865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، جبکہ حتمی اعلان متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کیا جائے گا۔