ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری کی سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

صدر آصف علی زرداری کی سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

صدر آصف علی زرداری نے حکومتِ سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے مختلف مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) اور تعاون کے دیگر اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ صدر مملکت نے کراچی، حیدرآباد اور M-9 موٹروے پر EV چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے پر زور دیا ۔ 

اجلاس میں پاکستان اور چین کy سی پیک 2.0 کے تحت معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اور سولر انرجی اسٹوریج کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔ 

صدر زرداری نے کہا کہ منہ کھر بیماری کی ویکسین کے پاکستان اور چین میں ٹرائلز نومبر 2026 تک مکمل ہوں گے۔ مویشیوں کی ٹریکنگ اور بیماریوں پر قابو پانے سے لائیو اسٹاک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء اور چینی وفود نے اجلاس میں شرکت کی ۔