وقاص احمد:چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔